Time 04 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان مزید تین روز کیلئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے

آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کردیا گیا — فوٹو: فائل
آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کردیا گیا — فوٹو: فائل 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 آریان خان جو اتوار کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار ہوئے تھے انہیں پیر کے روز  عدالت میں پیش کیا گیا۔

این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  این سی بی  نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

تاہم پیر کے روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :