Time 05 اکتوبر ، 2021
پاکستان

لاہور کی میٹرو بس سروس میں 64 نئی بسوں کا اضافہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 9 اضلاع میں لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر قابو پائیں گے__فوٹو/ ٹوئٹر
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 9 اضلاع میں لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر قابو پائیں گے__فوٹو/ ٹوئٹر 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے 64 نئی میٹرو بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میٹرو بس ڈپو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئی میٹرو بسوں کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جدید بسوں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے، میٹرو بس کا پرانا معاہدہ غیر ملکی کمپنی سے تھا لیکن ہم نے پاکستانی کمپنی سے معاہدہ کیا،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلا رہے ہیں۔

نئی بسیں آرام دہ ہیں جس میں موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام بھی موجود ہے، ترجمان پنجاب حکومت__فوٹو: ٹوئٹر
نئی بسیں آرام دہ ہیں جس میں موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام بھی موجود ہے، ترجمان پنجاب حکومت__فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے کہا کہ مہنگے اورنج ٹرین منصوبے کو سیاسی اختلاف اور مشکلات کے باوجود مکمل کیا، اس سے روزانہ سوا لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت ملے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 9 اضلاع میں لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر قابو پائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کی اصولی منظوری بھی دے دی جس سے لاہور کی بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی جب کہ ایکسپریس وے سے ٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہو گی۔

مزید خبریں :