06 اکتوبر ، 2021
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا۔ امریکی وفد کے استقبال کیلئے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔