Time 07 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کومل عزیز کی سنجے دت کے ساتھ تصویر وائرل، ملاقات کہاں ہوئی؟

اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے__فوٹو فائل
اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے__فوٹو فائل

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان کی ایک تصویر بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

کومل عزیز انِ دنوں امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں ان کی ملاقات سنجے دت سے ہوئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں کومل عزیز کو سنجے دت کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر: کومل عزیز انسٹاگرام اسٹوری
تصویر: کومل عزیز انسٹاگرام اسٹوری

یہ تصویر امریکا کے ایک شاپنگ مال میں لی گئی ہے جہاں ان کی ملاقات اتفاقاً بھارتی اداکار سے ہوئی۔

اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جب کہ ساتھ ہی تصویر کو بے حد پسند بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :