Time 08 اکتوبر ، 2021
پاکستان

چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی شوگر اپیلیٹ کمیٹی نے چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلومقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شوگرملز مالکان سے مذاکرات کے بعد وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی نے ایس آر او جاری کردیا۔

شوگرملز مالکان نے سرکاری قیمت  کے خلاف دو وفاقی سیکرٹریوں پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل دائرکی تھی۔

کمیٹی نے تمام شوگرملز کو 7 اکتوبرکو 4 صفحات پرمشتمل اپنے فیصلے کی نقول جاری کردیں جس کے مطابق چینی کی قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید خبریں :