کھیل
Time 09 اکتوبر ، 2021

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد کا منفرد کارنامہ

سجاد نے 147 کا بریک کیا اور دوسرے فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کیں۔ فوٹو: فائل
سجاد نے 147 کا بریک کیا اور دوسرے فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کیوئسٹ محمد سجاد نے 147 کا بریک کر کے ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کر دیا۔

کراچی میں جاری 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے ذوالفقار قادر کے خلاف 147 کا بریک کھیلا۔

قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کیں اور انہوں نے تمام ریڈ بال بلیک کے ساتھ پوٹ کیں۔ 

پاکستان اسنوکر کے ڈومیسٹک ایونٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے ایک فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کی ہوں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسنوکر  مقابلے کے ایک فریم میں زیادہ سے زیادہ بریک 147 کا ہی کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :