پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2021

زلزلے سے متاثرہ ہرنائی میں متعدد متاثرین اب بھی امداد کے منتظر

زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں متعدد متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، جلال آباد،  کلی شور، کلی وزیر، ا سلا م آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیا، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیاں کی فراہمی کردی گئی ہیں۔

تاحال ابھی بھی کثیر تعداد میں متاثرہ افراد اشیا کی عدم فراہمی کا شکوہ کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے بعد جتنی جلدی ممکن ہوا ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور کافی حد تک متاثرین کو ضرورت کی اشیا فراہم کر دی گئی تھیں  لیکن دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی آبا دی کے باعث وہاں امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات در پیش ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے ڈی سی کے دفتر میں اقربا پروری پر سامان کی فراہمی کا الزام عائد کیا۔ 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتراورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی متاثرہ ضلع ہرنائی پہنچے جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کیلئے وفاقی حکومت جلد جامع پیکج کا اعلان کرے گی۔ 

مزید خبریں :