Geo News
Geo News

Time 10 اکتوبر ، 2021
دنیا

روس میں طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے: روسی میڈیا. فوٹو: سوشل میڈیا
حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے: روسی میڈیا. فوٹو: سوشل میڈیا

روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل 140 طیارے میں 22 کے قریب افراد سوار تھے، حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔

حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے: روسی میڈیا۔  فوٹو: سوشل میڈیا
حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 اسکائی ڈائیورز موجود تھے: روسی میڈیا۔  فوٹو: سوشل میڈیا

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔