دنیا
Time 10 اکتوبر ، 2021

اٹلی میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کیخلاف احتجاج، 12مظاہرین گرفتار

مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں— فوٹو: رائٹرز
مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں— فوٹو: رائٹرز

اٹلی کے دارالحکومت روم میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

روم میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکیں۔

پولیس نے مظاہرین کو پانی کی توپوں اور آنسو گیس شیلنگ سے منتشر کیا جبکہ مظاہرہ کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

خیال رہے کہ اٹلی کی حکومت نے کام کی جگہ پر ملازمین کیلئے کورونا منفی رپورٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ 

مزید خبریں :