کھیل
Time 10 اکتوبر ، 2021

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے ہرا دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں  سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے ہرا دیا۔

خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی توسدرن پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

 اوپنر طیب طاہر نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تیسری نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 78 رنز 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے۔

اس کے علاوہ شیرون سراج نے 18، سلمان علی آغا نے 16 اعظم خا ن نے 25اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔

 خیبر پختونخواکی جانب سے عمران خان سینئر اور نیاز خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 6 وکٹوں پر 182 رنز بنا سکی۔

194 رنز کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنرز محمد حارث اورعامر عظمت 6،6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کامران غلام اور نبی گل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی کامران غلام نے 33 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ نبی گل نے 54 کی شاندار اننگز 31 گیندوں پر کھیلی جس میں5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ  صاحبزادہ فرحان نے3رنز بنائے، آصف آفریدی نے 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 21گیندوں پر 33 رنز ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مددسے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین نیاز خان نے 11رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کی جانب سےمحمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :