دنیا کے 12 ایسے خوبصورت مقامات جہاں رہائش پر آپ کو لاکھوں روپے ملیں گے

آج ہم آپ کو دنیا کی 12 ایسی خوبصورت ترین جگہیں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں رہنے کیلئے آپ کو لاکھوں روپے دیے جائیں گے —فوٹو: فائل
آج ہم آپ کو دنیا کی 12 ایسی خوبصورت ترین جگہیں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں رہنے کیلئے آپ کو لاکھوں روپے دیے جائیں گے —فوٹو: فائل 

دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کے لیے خطیر رقم درکار ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو ان مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں قیام کیلئے آپ کو رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی بلکہ آپ کو بھاری رقم دی جائے گی۔

انشورنس کمپنی ولیم رسل کی ایک تحقیق کے مطابق کم آبادی ، گھٹتی معیشت اور خستہ حال جائیدادیں بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کچھ مقامات غیر ملکیوں کے لیے دروازے کھول رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا کے 12 خوبصورت ترین مقامات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں رہنے کیلئے آپ کو لاکھوں روپے دیے جائیں گے۔

امریکا

اوکلاہوما(Oklahoma)

امریکی ریاست اوکلاہوما کا شہر تلسا ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے/ فائل فوٹو
امریکی ریاست اوکلاہوما کا شہر تلسا ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے/ فائل فوٹو

امریکی ریاست اوکلاہوما کا شہر تلسا ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے اور یہاں کی انتظامیہ آپ کو شہر میں منتقل ہونے پر 10 ہزارڈالرز (یعنی 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی گرانٹ بھی دے گی۔

یہ شہر آپ کو مفت ڈیسک کی جگہ اور نیٹ ورکنگ ایونٹس تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔

منی سوٹا(Minnesota)

آپ کو اخراجات اور ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ کے لیے 2،500 ڈالرز(4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے —فوٹو: فائل
آپ کو اخراجات اور ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ کے لیے 2،500 ڈالرز(4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے —فوٹو: فائل 

14 ہزار لوگوں کی آبادی والا شہر بیمدجی بھی ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے۔ 

اس شہر میں آپ کو اخراجات  اور ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ  کے لیے 2500 ڈالرز(4  لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے ۔

(الاسکا)Alaska

کو تقریباً 1،600 ڈالرز (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے —فوٹو: فائل
کو تقریباً 1،600 ڈالرز (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے —فوٹو: فائل 

اگر آپ اس ریاست میں  پورے سال کے لیے  رہتے ہیں تو آپ کو تقریباً  1600 ڈالرز (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

ورمونٹ(Vermont)

یہاں ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم 10،000 ڈالرز (یعنی 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دو سال کے دوران پیش کرتی ہے  —فوٹو: فائل
یہاں ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم 10،000 ڈالرز (یعنی 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دو سال کے دوران پیش کرتی ہے  —فوٹو: فائل 

اگر آپ  امریکی ریاست ورمونٹ میں منتقل ہونا چاہتے ہیں تو یہاں ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم  کے تحت 10،000 ڈالرز (17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے )  دو سال بعد دیے جاتے ہیں۔

یورپ

اسپین(Spain)

پونگا ،آسٹریاس ، خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے 3،000یوروز (یعنی تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے ) کی پیشکش کر رہا ہے —فوٹو: فائل
پونگا ،آسٹریاس ، خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے 3،000یوروز (یعنی تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے ) کی پیشکش کر رہا ہے —فوٹو: فائل 

اپنے قصبے کوآبادکرنے کے لیے پونگا ،آسٹریاس خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے 3،000یورو (تقریباً 6 لاکھ  پاکستانی روپے ) کی پیشکش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اضافی 3،000 یورو (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے) بھی دے رہا ہے۔

اسپین کا  روبیا قصبہ آپ کو اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے ماہانہ 100-150 یورو (تقریباً30 ہزار پاکستانی روپے) دینے کی پیش کش کرتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ(Switzerland)

البینن 45 سال تک کے غیر ملکیوں کو 25،200ڈالرز ( 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) پیش کر رہا ہے —فوٹو: فائل
البینن 45 سال تک کے غیر ملکیوں کو 25،200ڈالرز ( 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) پیش کر رہا ہے —فوٹو: فائل 

شہر کی آبادی بڑھانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا علاقہ البینن 45 سال تک کے  غیر ملکیوں کو 25،200ڈالرز ( 43 لاکھ سے  زائد پاکستانی روپے ) پیش کر رہا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو 10 سال تک اس ملک میں رہنا پڑے گا، اس کے علاوہ ، آپ کو سوئٹزرلینڈ کا رہائشی ہونا چاہیے ، یا آپ کی شادی سوئس شہری سے ہونی چاہیے۔

اٹلی (Italy)

کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 800 یوروز (تقریباًڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) رقم دیتا ہے—  فوٹو: فائل
کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 800 یوروز (تقریباًڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) رقم دیتا ہے—  فوٹو: فائل 

اٹلی کے قصبے کینڈیلا اور کالابریا ان بہت سی جگہوں میں سے ہیں جو نقل مکانی کے لیے اچھی خاصی رقم فراہم کررہے ہیں۔

کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 800 یورو  (تقریباًڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )  جب کہ شادی شدہ افراد کو   1200 یورو (تقریباً2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)  اور خاندانوں کو 2 ہزار یورو  (تقریباً4 لاکھ پاکستانی روپے )  کی رقم کی پیشکش کرتا ہے۔ 

اس کے علاوہ کالابریا کے لیے درخواست دہندگان کی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔

وہ ممالک جہاں کاروبار کرنے پر آپ کی مالی مدد کی جاتی ہے۔

آئر لینڈ(Ireland)

آپ کو آئیر لینڈ میں کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں —فوٹو: فائل
آپ کو آئیر لینڈ میں کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں —فوٹو: فائل 

اگر آپ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو آئرلینڈ بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔ انٹرپرائز آئرلینڈ ایک اسکیم ہے جو نئے کاروباری افراد کو سپورٹ کرتی ہے۔ 

پچھلے سال  اس نے کاروبار شروع کرنے کے لیے 120 ملین یوروز  فراہم کیے۔

آپ کو آئر لینڈ میں کاروبار شروع کرنے کیلئے  درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کو آئرلینڈ میں اپنا کاروبار رجسٹر کرنا ہوگا۔

چلی (Chile)

منفرد کاروباری آئیڈیاز والے لوگوں کو 300،000 ڈالرز (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)  دیے جاتے ہیں —فوٹو: فائل
منفرد کاروباری آئیڈیاز والے لوگوں کو 300،000 ڈالرز (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)  دیے جاتے ہیں —فوٹو: فائل 

اسٹارٹ اپ چلی منفرد کاروباری آئیڈیاز والے  لوگوں کو  300،000 ڈالرز (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سی ایل پی فنڈنگ ​فراہم کررہا ہے۔

ماریشس(Mauritius)

یہ جزیرہ 20،000 ماریشین روپے (یعنی 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) وہاں منتقل ہونے والے کاروباری شخصیت کو پیش کرتا ہے —فوٹو: فائل
یہ جزیرہ 20،000 ماریشین روپے (یعنی 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) وہاں منتقل ہونے والے کاروباری شخصیت کو پیش کرتا ہے —فوٹو: فائل 

 یہ جزیرہ 20،000 ماریشین روپے (یعنی 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)  وہاں منتقل ہونے والے کاروباری شخصیت کو پیش کرتا ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک منفرد اور منافع بخش کاروباری آئیڈیا  کمیٹی کے سامنے پیش کرنا پڑے گا۔

وہ ممالک جو آپ سے صرف اپنے گھروں کی تزئین و آرائش کا بولتے ہیں۔

اٹلی کے ایک یورو کے گھر

سسلی ، ساردینیا ، ابرزو اور میلانو میں آپ ایک گھربرگر کی قیمت سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں —فوٹو: فائل
سسلی ، ساردینیا ، ابرزو اور میلانو میں آپ ایک گھربرگر کی قیمت سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں —فوٹو: فائل 

سسلی، ساردینیا ، ابرزو اور میلانو   میں آپ ایک گھربرگر کی قیمت سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں لیکن آپ کو ایک مناسب وقت کے اندر اپنے پیسوں سے  ان  گھروں کی تزئین و آرائش کرنی ہوگی۔

یونان کا جزیرہ انتکیتھیرا(Antikythera)

جزیرہ انتکیتھیرا 500 یوروز (98 ہزار پاکستانی روپے )کی پیش کش کر رہا ہے۔ —فوٹو: فائل
جزیرہ انتکیتھیرا 500 یوروز (98 ہزار پاکستانی روپے )کی پیش کش کر رہا ہے۔ —فوٹو: فائل 

صرف 70 لوگوں کے گھر  کیلئے یہ خوبصورت جزیرہ مفت رہائش  کے ساتھ ساتھ3 سال کے لیے مکان تعمیر کرنے کے لیے 500 یورو (98 ہزار پاکستانی روپے )کی پیش کش کر رہا ہے۔

لیگراڈ ، کروشیا( Legrad, Croatia)

شمالی کروشیا کا قصبہ 1 کونا (یعنی صرف پاکستانی 26 روپے ) میں گھر فروخت کر رہا ہے —فوٹو: فائل
شمالی کروشیا کا قصبہ 1 کونا (یعنی صرف پاکستانی 26 روپے ) میں گھر فروخت کر رہا ہے —فوٹو: فائل 

اپنی کم ہوتی ہوئی آبادی کو بچانے کے لیے شمالی کروشیا کا قصبہ ایک گھر صرف ایک کونا (یعنی صرف پاکستانی 26  روپے ) میں فروخت کر رہا ہے۔

مزید خبریں :