پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2021

ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے نئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

نئے لائسنس کے اجرا کا مقصد ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے: پیٹرولیم ڈویژن. فوٹو: فائل
نئے لائسنس کے اجرا کا مقصد ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے: پیٹرولیم ڈویژن. فوٹو: فائل

پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئے لائسنس کے اجرا کا مقصد ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس کل جاری کیے جائیں گے، تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس پنجاب میں واقع بلاکس کیلئے جاری ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے لائسنس کے اجرا کیلئے دستخط کی تقریب کل پیٹرولیم ڈویژن میں ہو گی۔

مزید خبریں :