11 اکتوبر ، 2021
امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جس عمر میں لوگ اپنی پینشن پر گزارہ کر رہے ہوتے ہیں، امیتابھ فلموں ، برانڈ کی تائید اور ٹی وی شوز کے ذریعے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امیتابھ کی حالیہ دولت 455 ملین ڈالرہے جو کہ 3322 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں جبکہ اداکار کی دولت میں ہر سال 12 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ کی ماہانہ آمدنی 5 ملین امریکی ڈالر ( 35 کروڑ ) بھارتی روپے جبکہ سالانہ آمدنی 50 ملین ڈالر 350 کروڑ بھارتی روپےہے۔
امیتابھ نے کلکتہ میں 500 بھارتی روپے سے کمائی شروع کی تھی اور 1999 میں دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچے تھے ، ایک بار پھر اس طرح سامنے آئے کہ آج 3000 کروڑ کی مالیت کے ساتھ ، وہ8 ویں امیر ترین بھارتی اداکار سمجھے جاتے ہیں۔
امیتابھ کو 1969 میں پہلی فلم 'سات ہندوستانی' کے لیے 5000 روپے بھارتی روپے ملے۔ اس کے بعد ان کی مسلسل 8 فلمیں فلاپ ہوئیں۔ 4 سال کے بعد ، 1973 میں 'زنجیر' سے قسمت چمکی اور پھر ایک بعد ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں آئیں اور وہ اس وقت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔
امیتابھ کی مشہور فلم خدا گواہ 1996 میں آئی جس کے بعد اس کی فیس 3 کروڑ ہو گئی۔
آج امیتابھ ایک فلم کے 15 سے 20 کروڑ وصول کرتے ہیں لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کردار کتنا طویل ہے اور کتنے دن کا شیڈول ہوگا۔
ایسا نہیں ہے کہ ایک بار جب امیتابھ نے فلموں میں کمائی شروع کی تو پھر ان کی کمائی کا گراف اسی طرح زندگی بھر بڑھتا رہا، 1999 میں ، وہ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھے۔
ان کی اے بی سی ایل کمپنی نے 1996 میں بنگلور میں 'مس ورلڈ' ایونٹ کا انتظام سنبھالا، اس ایونٹ میں انہیں 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اسی دوران اس کمپنی نے فلم 'موتیوتا' بنائی جو کہ بری طرح فلاپ ہوئی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ معروف بھارتی شو کون بنےگا کروڑ پتی (کے بی سی) سے امیتابھ نے ایک سیزن میں 70 کروڑ کمائے۔
امیتابھ کو اس شو کی میزبانی کے لیے فی قسط 3.5 کروڑ ملے یعنی اگر ایک سیزن کی 20 اقساط سے ان کی مجموعی آمدنی 70 کروڑ بھارتی روپے رہی۔
امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن نے 2018 میں راجیہ سبھا کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے اور امیتابھ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کیں، جن کے مطابق 2016-17 میں امیتابھ کی سالانہ آمدنی 78 کروڑ روپے تھی۔
اس دوران امیتابھ کے بینک میں 50 کروڑ روپے جمع تھے جب کہ انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں 97 کروڑ کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی، ان کے پاس 28 کروڑ مالیت کے زیورات، 2کروڑ کا سونا اور 5 کروڑ مالیت کے چاندی کے زیورات بھی تھے۔