Time 11 اکتوبر ، 2021
دنیا

مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران حملے میں افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملے میں افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج پر حملہ اُس وقت ہوا جب وہ ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں محاصرے اور  گھر گھر تلاشی  میں مصروف تھے۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ حملے میں بھارتی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جبکہ قابض سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کے مطابق علاقے میں فوج اور پولیس کی مزید کمک بھیجی گئی ہے اور جھڑپ ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں :