پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2021

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 19 اکتوبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :