کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2021

ورلڈ چیمپئن فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ورلڈ چیمپئن فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں  فرانس نے  یوئیفا نیشنز لیگ کےفائنل میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

فرانس ورلڈ کپ ، یورو اور نیشنز لیگ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 میچ کا پہلا گول اسپین کی جانب سے 64 ویں منٹ میں کیا گیا  جس کے 2 منٹ بعد ہی فرانس کی جانب سے بینزما نے 66 ویں منٹ میں گول کر کے میچ کو ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

جس کے بعد میچ کے آخری لمحات میں فرانس کے کلیان مباپے نے 80 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

میچ کے اختتام تک فرانس کو 1-2 کی برتری حاصل تھی اور یوں فرانس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔   

مزید خبریں :