12 اکتوبر ، 2021
شیخوپورہ میں سرکاری اسکول کی پانچویں جماعت کی طالبہ کو خاکروب نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ گرلزہائی اسکول ہاؤسنگ کالونی کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع بچی نے گھر آکر اپنی والدہ کو دی۔
پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم یونس مسیح کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔