Time 12 اکتوبر ، 2021
کاروبار

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے، ایف بی آر— فوٹو:فائل
ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے، ایف بی آر— فوٹو:فائل

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق 12 اکتوبر تک 22 لاکھ 13 ہزار 286 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں کے ساتھ 41 ارب 89 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے۔