پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2021

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ، وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق عقیلہ سبحانی اپنی گاڑی میں جارہی تھیں کہ جوہر ٹاؤن کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو 4 گولیاں لگیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :