دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2021

کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی— فوٹو:فائل
کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی— فوٹو:فائل

خلیجی ملک کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی۔

کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کہ کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔

اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی۔

کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے۔