دنیا
Time 13 اکتوبر ، 2021

ویڈیو: کِم جانگ اُن کو خوش کرنے کیلئے فوجیوں کے خطرناک اسٹنٹس

شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن کو خوش کرنے اور ان کی ستائش حاصل کرنے کیلئے فوجی جوانوں نے خطرناک اسٹنٹس کرکے سب کو حیران کردیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں فوجیوں کو ہاتھوں اور سروں سے اینٹوں کو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ لوہے کے راڈ کو گلے پر رکھ کر موڑنے، سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر ڈنڈے توڑنے، شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں سے لیس بستر پر لیٹنے اور زنجیروں کو توڑنے جیسے کرتب بھی دکھائے گئے۔

فوجی جوانوں کی مہارت کو دیکھ کر اپنی نشست پر براجمان کم جانگ ان کافی خوش نظر آرہے ہیں اور تالیاں بجاکر فوجیوں کو داد دے رہے ہیں۔

فوجی جوانوں نے لڑائی کے حوالے اپنی مہارت اور تیاریوں کا مظاہرہ پیانگ یانگ میں ہونے والی ڈیفنس نمائش میں کیا۔

مزید خبریں :