Can't connect right now! retry

پاکستان
14 اکتوبر ، 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات، 1016 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1016 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28201 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 61 ہزار  685 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40309 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1750 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 175 ہو گئی ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM