11 سال بعد نئی فلم کیلئے فردین خان منظر عام پر آگئے

فردین خان آخری بار 2011 میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں نظر آئے تھے تاہم اس کے بعد سے وہ فلم نگری سے دور تھے— فوٹو : ٹی سیریز
فردین خان آخری بار 2011 میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں نظر آئے تھے تاہم اس کے بعد سے وہ فلم نگری سے دور تھے— فوٹو : ٹی سیریز

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار فیروز خان کے صاحبزادے اور اداکار فردین خان 11 برس بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں اور اپنی نئی فلم کیلئے وہ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

فردین خان آخری بار 2011 میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں نظر آئے تھے تاہم اس کے بعد سے وہ فلم نگری سے دور تھے۔

فردین کے مطابق بچوں کی پیدائش کی وجہ سے ان کی توجہ فیملی کی طرف تھی اور پتہ ہی نہیں چلا کہ اتنا وقت گزر گیا۔

فردین خان اب ایک تھرلر فلم ’وس فوٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ رتیش دیش مکھ بھی موجود ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ سے قبل ممبئی میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر فردین خان لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور وہ نئے انداز میں نظر آئے۔

خیال رہے کہ فلم انڈسٹری سے دوری کے دوران فردین خان کے موٹاپے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں تاہم اب وہ کافی فٹ نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :