پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر لاہور کی مسجد وزیر خان پہنچ گئیں

امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے لاہور کی مسجد وزیر خان کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر  قونصل جنرل ولیم میکا نیولے بھی ان کے ساتھ تھے۔ امریکی وفد نے ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ امریکا تاریخی مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔

خیال رہے کہ  مسجد وزیر خان اور ملحقہ علاقے کی بحالی کے لیے امریکا نے 2002 سے اب تک 14 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں :