Time 15 اکتوبر ، 2021
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان

16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے —فوٹو: فائل
16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے —فوٹو: فائل

اسلام آباد: 16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت  5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پونے 10روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید خبریں :