دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2021

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

ڈاکٹرز نے سابق صدر کو خون اور پیشاب کے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے/ فائل فوٹو
ڈاکٹرز نے سابق صدر کو خون اور پیشاب کے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے/ فائل فوٹو

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے آئروائن میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق صدر کو خون اور پیشاب کے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈاکٹرز نے سابق صدر کی صحت کو ہر وقت مانیٹر کرنے کے لیے انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا ہے جہاں انہیں اینٹی بائیوٹکس ادویات دی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل کلنٹن کے ذاتی معالج کا کہنا ہےکہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا جب کہ بل کلنٹن کو کسی سنگین طبی مسائل کے بجائے ان کی پرائیویسی اور سیفٹی کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بل کلنٹن کی حالت بہتر ہے وہ اپنے اہلخانہ اور اسٹاف سے بھی رابطے میں ہیں جب کہ انہیں اسپتال میں واک بھی کرائی گئی ہے۔

مزید خبریں :