پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2021

زلزلہ متاثرین کا امدادی سامان ہرنائی سے باہر لے جانے پر پابندی عائد

امدادی سامان ضلع سے باہر لے جانے والے کو سزا دی جائے گی: ڈپٹی کمشنر ہرنائی. فوٹو: فائل
 امدادی سامان ضلع سے باہر لے جانے والے کو سزا دی جائے گی: ڈپٹی کمشنر ہرنائی. فوٹو: فائل

ہرنائی: زلزلہ متاثرین کا امدادی سامان ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امدادی سامان ضلع سے باہر  لے جانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب اختر آباد، مل ایریا، میانی آباد، سید آباد کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم بھی کی گئی۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ 1500 گھرانوں میں خیمے، راشن، برتن اور ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں 17 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ درجنوں مکانات، اسکول تباہ اور مساجد شہید ہو گئی تھیں۔

مزید خبریں :