پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2021

میٹرک کا رزلٹ: گوجرانوالہ میں 400 طلبہ نے پورے نمبر حاصل کیے

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE)  لاہور اور  گوجرانوالہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور مرزا حبیب نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا،2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نےمیٹرک کاامتحان پاس کیا، کامیابی کا تناسب98.58 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ کے نتائج یہاں دیکھیں


ملتان

ملتان بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان میں 130310 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، 129455 طلبہ کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

گوجرانوالہ کے میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 48 ہزار 156 امیدواروں نے حصہ لیا، 2 لاکھ 46 ہزار 392 امیدوار  پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 99.29 فیصد رہا۔

گو جرانوالا کے تعلیمی بورڈ کے اعلان کردہ نتائج میں 400 امیدوار ایسے رہے جنہوں نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔

مزید خبریں :