کھیل
Time 16 اکتوبر ، 2021

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے دن ثانیہ مرزا کیا کریں گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا— فوٹو:فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا— فوٹو:فائل

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ کے دن کی مصروفیت بتا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس ہائی وولٹیج میچ کو دنیا بھر میں شائقین کرکٹ دیکھیں گے اور ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کو پاک بھارت میچ کے باعث ماضی میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا ہے لیکن اس بار انہوں نے میچ والے دن کی اپنی مصروفیت بتا دی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں پاکستان اور بھارت کے میچ والے دن سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ثانیہ کے شوہر شعیب ملک بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :