کھیل
Time 17 اکتوبر ، 2021

گوادر جیپ ریلی میں ریسرکی گاڑی الٹ گئی

 گوادر میں جاری چوتھی آف روڈ جیپ ریلی میں ریس کے دوران ایک ریسر کی گاڑی اختتامی پوائنٹ پر پہنچتے ہی الٹ گئی۔

گاڑی تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی کچھ فاصلے پر جاگری، تاہم گاڑی میں سوار ریسر اور اس کا ساتھی محفوظ رہے، قریب موجود افراد اور شائقین نے انہیں بحفاظت متاثرہ گاڑی سے باہر نکال لیا۔

پری پیئرڈ کیٹگری میں 240 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھنٹہ 24 منٹ میں طے کیا،اور پہلی پوزیشن حاصل کی، چار روزہ ایونٹ میں 100 سے زائد ریسرز نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :