پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2021

وزیراعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

این سی او سی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈی جی این سی اوسی میجرجنرل آصف محمود نے کورونا صورتحال اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات پربریفنگ دی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین لگانے اور مستقبل میں ویکسین کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق وزیراعظم نے کورونا وبا کنٹرول میں این سی اوسی اور وفاق کی اکائیوں کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں :