ویڈیو: شلپا شیٹی نے اپنے سر پر Trimmer لگوا لیا، نیا ہیئر اسٹائل وائرل

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سر پر مشین (Trimmer) لگوا لیا اور ان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے سر کے پچھلے حصے میں بالوں کو مشین کے ذریعے کاٹے جانے کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔


عام طور پر ٹریمر کا استعمال سر کے بال اور داڑھی مونڈھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر مرد اسے استعمال کرتے ہیں البتہ ا ب شلپا شیٹی نے اس کا استعمال کرتے ہوئے ایک انوکھا ہیئر اسٹائل اپنالیا ہے۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹی بالی وڈ کی سینیئر اداکارہ ہیں اور معتدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

شلپا شیٹی کے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ان کے زیادہ تر مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے شوہر راج کندرا حال ہی میں فحش فلموں کی تیاری اور اسے پھیلانے کے کیس میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :