Time 19 اکتوبر ، 2021
کاروبار

ستمبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 11 کروڑ ڈالر رہا

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 17 ارب 47 کروڑ ڈالر جبکہ ملکی برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل
رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 17 ارب 47 کروڑ ڈالر جبکہ ملکی برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 11 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک  کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 21  میں درآمدات 6 ارب 7 کروڑ ڈالرجبکہ برآمدات 2 ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں اور ستمبر کا تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ستمبر میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.87 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 86 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 17 ارب 47 کروڑ ڈالر جبکہ ملکی برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 10 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔