پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2021

ع سے عمران، عثمان اورعبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟ رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تعویزوں اور جنتر منتر پر یقین نہیں رکھتا لیکن سوال یہ ہے کہ ع سے عمران، عثمان بزدار اور پھر عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ نااہل حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اور مسلم لیگ ن اتحاد کی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ میں تعویزوں اور جنتر منتر پر اعتماد نہیں کرتا لیکن سوال یہ ہے کہ ع سے عمران، عثمان اور پھر عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟

مزید خبریں :