Time 21 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ پہلی بار آریان سے ملنے جیل پہنچ گئے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

منشیات کیس میں گرفتار آریان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان ممبئی کی آرتھر جیل میں قید بیٹے سے ملنے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ جمعرات کی صبح پہلی باراپنے بیٹے سے ملنے کیلئے جیل پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔ 

شاہ رخ خان کو جیل حکام کی جانب سے ذاتی طور پر ملاقات کی اجازت ملی جس کے بعد وہ بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل آئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی کورونا گائیڈلائنز کے مطابق رشتے دار اور وکلا جیل میں قیدیوں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ 

گرفتاری کے بعد سے آج 21 اکتوبر کو آریان کو جیل میں بند ہوئے 18 دن گزر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت ممبئی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روزمسترد کردی تھی جس کے بعد آریان کے وکیل نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ممبئی کی ہائی کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 26 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید خبریں :