شاہ رخ کے گھر چھاپے کی ویڈیو سامنے آگئی

آریان منشیات کیس کے حوالے سے بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا جس کی ویڈیو  بھی سامنے آگئی ۔

بھارتی میڈیا پر شاہ رخ کے گھر چھاپے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں ا ین سی بی کے افسران کو شاہ رخ کے گھر کے  اندر  داخل ہوتے اور پھر کچھ دیر بعد  باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

این سی بی افسران نے  منت کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی تاہم اس دوران انہوں نے شاہ  رخ کے گھر چھاپے کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔

 مزید برآں شاہ رخ کے گھر کے باہر موجود ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ اننیا پانڈے کی این سی بی میں طلبی کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

دو ران گفتگو گاڑی میں بیٹھے ایک افسر کا کہنا تھا کہ یہ تفتیش ہے اور اس دوران ضروری نہیں کہ جن افراد کو بلایا جائے وہ قصوروار ہی ہوں۔

مزید خبریں :