Time 21 اکتوبر ، 2021
دنیا

امریکی نیوز چینل پر موسم کی خبر کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکی نیوز چینل پر موسم کی خبر دینے کے دوران اچانک فحش ویڈیو چل گئی۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار 17 اکتوبر کو شام 6 بجے کی نشریات میں پیش آیا جب مقامی چینل پر موسم کی خبروں کے دوران ناظرین نے متعلقہ خبر دیکھنے کے بجائے 13 سیکنڈز کی فحش ویڈیو دیکھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اینکر ٹی وی اسکرین پر فحش ویڈیو چلنے سے متعلق لاعلم رہیں اور خبر پڑھتے ہوئے موسم کا احوال بتانے میں مصروف رہیں۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی شہریوں کی جانب سے فحش ویڈیو چلنے کی شکایات ملی ہیں، لوگوں نے کالز کے ذریعے واقعے سے متعلق مطلع کیا۔

اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلی جس کا علم کچھ ہی سیکنڈز بعد ہوگیا تھا۔ 

چینل انتظامیہ نے واقعے پر معافی بھی مانگی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس غلطی کو دہرایا نہیں جائے گا۔

مزید خبریں :