Time 21 اکتوبر ، 2021
صحت و سائنس

امریکا: انسانی جسم میں ’سؤر‘ کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ

سور کے گردے کی انسانی جسم میں منتقلی کا کامیاب آپریشن نیویارک میں کیا گیا۔ فوٹو: این وائے یو
 سور کے گردے کی انسانی جسم میں منتقلی کا کامیاب آپریشن نیویارک میں کیا گیا۔ فوٹو: این وائے یو

امریکا کے شہر نیویارک کے ایک اسپتال میں انسانی جسم میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دماغی طور پر مردہ ایک شخص میں آزمائشی طور  پر تین روز تک سؤرکا گردہ لگا کر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کسی دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈوری سیگیو نے اس سرجری کو ایک بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر گردے کی پیوندکاری میں مصروف ہیں۔ فوٹو: این وائے یو
ڈاکٹر گردے کی پیوندکاری میں مصروف ہیں۔ فوٹو: این وائے یو

ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں روزانہ 17 لوگ صرف اس وجہ سے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضا کی پیوندکاری کے لیے انتظار  میں ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے باوجود ریگولیٹر کی جانب سے منظوری کے علاوہ بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

مزید خبریں :