پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

ویڈیو: تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ، بے قابوکار ٹکڑوں میں بٹ گئی

کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے،  بے قابو  ہو کر درختوں سے ٹکرانے والی کار ٹکڑوں میں بٹ گئی۔

عینی شاہدکے مطابق منگل کی صبح حادثہ ڈرفٹنگ کی کوشش کرتے ہوئے پیش آیا جس میں  نوجوان ڈرائیور نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےگاڑی چلاتے ہوئے ڈرفٹنگ کے لیےگاڑی کا ہینڈ بریک کھینچا جس پر گاڑی بے قابو ہو کر درختوں میں گھس گئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ واقعے میں نوجوان کار ڈرائیور جاں بحق اور اس کے 2  دوست زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ جوش میں ہوش کھونے والے نوجوانوں کےلیے سبق ہے اور بچوں کو بلاسوچے سمجھے گاڑی کی چابی دینے والے والدین کےلیے بھی یاد دہانی ہے۔

مزید خبریں :