کھیل
Time 21 اکتوبر ، 2021

کوہلی کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر پاک بھارت شائقین کرکٹ کو آمنے سامنے لے آئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ان دنوں متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا— فوٹو: فائل
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ان دنوں متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا— فوٹو: فائل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ان دنوں متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

یہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ ہے جسے فائنل سے پہلے فائنل کہا جارہا ہے اور سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں پریشر کتنا زیادہ ہوتا ہے اور اعصاب پر قابو رکھنے والی ٹیم ہی میچ جیت سکتی ہے۔

ورلڈ کپ میچز کی تاریخ میں پاکستان اب تک بھارت کو کوئی میچ نہیں ہراسکا ہے جس کا نفسیاتی فائدہ بھارت کو ضرور ہوگا۔

اس میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاک بھارت شائقین کرکٹ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی جیت کی پیش گوئیاں کررہے ہیں جبکہ پاکستانی مداح اپنے کھلاڑیوں کی تعریفیں کررہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لوگ پوچھتے ہیں اتوار کو بڑا میچ ہے آپ نروس ہیں نا؟‘

کوہلی نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی لگائی ہے جس میں وہ سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں جس پر WROGN لکھا ہوا ہے اور کوہلی اس کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔

کوہلی کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ نے بھی ٹوئٹس کی بھرمار کردی ہے۔

ان میں سے چند ٹوئٹس یہ ہیں۔