کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2021

انضمام نے ہالینڈ میں وسیم اکرم کو برا بھلا کہنے والے کے ساتھ کیا کیا؟ سابق کپتان کا دلچسپ انکشاف

سابق ٹیسٹ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے 25 سال پہلے ہالینڈ میں ہونے والے جھگڑے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق نے بتایا کہ 1995 میں ہالینڈ میں انہوں نے وسیم اکرم سے بلند قد والے شخص کو پیچھے سے دبوچ لیا جو وسیم بھائی (وسیم اکرم) کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ اس کے بعد ایک اور میچ میں شکست کے بعد لوگوں نے پھر ٹیم کو برا بھلا کہا تو وسیم بھائی نے کہا کہ دیکھو انضمام یہ لوگ ہمیں پھر برا بھلا کہہ رہے ہیں مگر میں نے لڑنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وسیم بھائی یہ بہت زیادہ لوگ ہیں، ہمیں بہت ماریں گے۔

مزید خبریں :