تقریباً ایک سال تک کورونا سے متاثر رہنے والی خاتون

47 سالہ خاتون کو کورونا کے باعث سب سے پہلے 2020 میں میری لینڈ کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا. فوٹو: فائل
47 سالہ خاتون کو کورونا کے باعث سب سے پہلے 2020 میں میری لینڈ کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا. فوٹو: فائل

کینسر سے صحتیاب ہونے والی ایک خاتون کے ریکارڈ 335 دن تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈ آرکائیو (میڈرک فور) نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اب تک ریکارڈ پر آنے والا واحد کیس ہے جس میں کوئی بھی مریض سب سے طویل عرصے تک عالمی وبا سے متاثر رہا۔

رپورٹ کے مطابق  تین سال پہلے ہی کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی47 سالہ خاتون کو کورونا کے باعث سب سے پہلے 2020 میں میری لینڈ کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، انتہائی معمولی یا بالکل نہ ہونے ہونے والی علامات کے باوجود  10 ماہ بعد بھی ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

دوسری جانب خاتون کے معالج نے ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے باوجود ان کے جسم میں وبا کے غیر نقصاندہ وائرس کے اثرات رہ جانے کی وجہ سے ان کا ٹیسٹ مسلسل مثبت آیا۔

رپورٹ کے مطابق جب رواں برس مارچ میں خاتون کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا تو طبی معائنے سے پتہ چلا کہ خاتون کے نمونوں میں پایا جانے والا وائرس 10 ماہ پہلے والے ان میں پائے جانے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا ہے اور  وہ وائرس عام لوگوں میں اس وقت پائے جانے والے وائرس سے بالکل مختلف تھا۔

خاتون کا علاج کیا گیا اور اپریل میں 335 دنوں بعد پہلی مرتبہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور اس کے بعد بھی ان کے کئے گئے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔

مزید خبریں :