دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایک سال میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا اور رواں سال ریکارڈ 493 نئے کھرب پتی فہرست میں شامل ہوئے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کے اثاثوں میں اضافے کے بعد ان کے اثاثے 228 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے بعد ایمازون کے جیف بیزوس 196 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور فرانس کے برنارڈ آرنالٹ 2 ارب سے زائد اثاثوں میں اضافے کے بعد فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

بل گیٹس کا چوتھا اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا 7 واں نمبر ہے جبکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں بھارتی بزنس مین مکیشن امبانی بھی شامل ہیں جو 100 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

مزید خبریں :