کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2021

24 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرے کے علاوہ بڑے مقابلے کونسے ہیں؟

24 اکتوبر اتوار کا دن کھیلوں کے شوقین افراد کیلئے عید سے کم نہیں ہوگا، اس لیے سارے کام ختم کرکے شاندار مقابلوں کو دیکھنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں— فوٹو: فائل
24 اکتوبر اتوار کا دن کھیلوں کے شوقین افراد کیلئے عید سے کم نہیں ہوگا، اس لیے سارے کام ختم کرکے شاندار مقابلوں کو دیکھنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں— فوٹو: فائل

24 اکتوبر اتوار کا دن کھیلوں کے شوقین افراد کیلئے عید سے کم نہیں ہوگا، اس لیے سارے کام ختم کرکے شاندار مقابلوں کو دیکھنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

پاک بھارت ٹاکرا

پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا  —فوٹو: فائل
پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا  —فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات اور عمان میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو  شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ اگر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کریں تو  بھارت نے پاکستان کو  5 میں سے 5 میچز میں شکست دی ہے۔

اس کے علاوہ کیا آپ جانتے ہیں کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرے کے علاوہ بھی کھیل کے بڑےمقابلے ہوں گے۔

بارسلونا بمقابلہ ریال میڈرڈ

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ —فوٹو: فائل
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ —فوٹو: فائل

24 اکتوبر کو سب سے پہلے دنیا ئے فٹبال کے سب سے بڑے کلبز میں سے ایک بارسلونا اور ریال میڈرڈ اسپینش لیگ میں مدمقابل ہوں گے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔

فٹبال شائقین جانتے ہیں کہ بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہونے والے میچز ایک جنگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ بمقابلہ لیور پول 

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔ —فوٹو: فائل
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔ —فوٹو: فائل

فٹبال فالو کرنے والوں کیلئے ایک اور شاندار مقابلہ اتوار کے روز ان کا انتظار کررہا ہے۔

جی ہاں انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کی ٹیمیں 24 اکتوبر کو ہی آمنے سامنے ہوں گی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جبکہ لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح  ایکشن میں ہوں گے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :