پاکستان
22 اکتوبر ، 2021

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد احمد اللہ مارا گیا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ شہید ہوگئے، شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ اور سپاہی شاکر  اللہ کا لکی مروت سے تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM