پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

ملیر میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی فصل تلف کردی گئی

کراچی کے علاقے ملیر میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی فصل تلف کردی گئی۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیرعرفان بہادر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر گندے پانی سے کاشت فصل تلف کردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گندے پانی میں اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں، عدالت نے زہریلے صنعتی فضلے سے کاشت کاری پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید خبریں :