دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز جمعہ ادا کی گئی

سعودی عرب میں کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آج پہلی بار مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز جمعہ ادا کی گئی۔

مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔  حرمین انتظامیہ کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد خودکارسینیٹائزر بوتلیں لگائی گئیں جبکہ ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 معمر اور معذور افراد کیلئے 5 ہزار الیکٹریکل اور سادہ وہیل چیئرز کا بندوبست کیا گیا۔

دوسری جانب برطانیہ میں جولائی کے بعد پہلی بار 50 ہزارسے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کیسز کی تعداد میں ہرہفتے 15 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانوی وزیر نے عوام سے ویکسین کی اضافی خوراک لگوانے کی اپیل  کی ہے۔

مزید خبریں :