پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2021

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرض پروگرام بحالی کے لیے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا اور قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔

 ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا اور نجکاری پروگرام پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جب کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے جب کہ شرح سودبڑھانے اور ڈالرکا مارکیٹ ریٹ مقررکرنےکی بھی شرط عائدکی گئی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے، اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :