پاکستان
23 اکتوبر ، 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے تردید کی تھی۔ 

اب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی استعفے کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا اور مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

علاوہ ازیں گورنر بلوچستان کے ترجمان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہوگی۔

تحریک عدم اعتماد کی بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن نے حمایت کی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM