پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2021

پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے  پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گِل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گِل نے کہا عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔

پی ایف یو جے کا کہنا تھاکہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے جو غیر اخلاقی ہے، شہباز گِل کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

مزید خبریں :